امیتابھ بچن نے ریاض میں فٹبال لیجنڈس میسی اور رونالڈو کا استقبال کیا

امیتابھ بچن نے سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں جاری کنگ فہد اسٹیڈیم میں ریاض بمقابلہ فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں بطورِ مہمان شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں امیتابھ بچن نے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹینا کو عالمی چیمپئین بنانے والے لیونل میسی سمیت دیگر فٹبالرس سے ملاقات کی یہ نایاب واقعات میں سے ایک تھا جس میں ایک لیجنڈ کو لیجنڈس سے ملنے کے لیے مدعو کیا گیا اور وہ سب ایک ہی اسٹیج پر تھے۔ لیونل میسی کی PSG اور کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی آل اسٹارز ٹیم کے درمیان ہائی وولٹیج ریاض کپ میچ سے قبل جمعرات کو ہندوستانی شائقین کے لیے یہ دیکھنے کا نظارہ تھا کیونکہ بالی ووڈ کے لیجنڈ امیتابھ بچن نے فٹ بال کے دو عظیم ترین کھلاڑیوں کو سلام کیا۔ امیتابھ بچن نے دنیا کے شاید چار بہترین فٹ بال کھلاڑیوں سے بات چیت کی، جب وہ کنگ فہد اسٹیڈیم میں ریاض سیزن ٹیم اور پیرس سینٹ جرمن کے درمیان نمائشی میچ کا افتتاح کرنے گئے تھے۔ اداکار نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا، اور بعد میں اپنی دلچسپ شام کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ۔