تلنگانہ جاگرتی مجالس مقامی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی : کویتا

kavita1q

تلنگانہ جاگرتی کی سربراہ کویتا نے واضح کیا کہ جاگرتی مجالس مقامی کے انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کویتا نے کہا اکہ جاگرتی ابھی تک سیاسی پارٹی میں تبدیل نہیں ہوئی ہے ، لہذا مجالس مقامی کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ کویتا نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی ان سے تعاون کی اپیل کرتی ہے تو وہ تائید کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ضرورت ہوگی ہو جاگرتی کے قائدین کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لیں گی۔ فون ٹیاپنگ معاملہ کی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ انہیں اس بات کا اندیشہ ہے کہ تحقیقات کسی نتیجہ پر نہیں پہنچیں گی اور ٹیلیفون ٹیاپنگ کے متاثر کو انصاف نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہریش راؤ کو نوٹ جاری کرتے ہوئے تحقیقات کو نیا رخ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ جاگرتی کے قائدین مجالس مقامی کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کویتا پر دباؤ بنارہے ہیں۔ کویتا نے کہا کہ انتخابار میں بی سی ، ایس سی ، ایس ٹی ، اقلیت اور خواتین کو تائید کے لئے جاگرتی تیار ہے۔