سنگارینی ٹنڈرس میں بے قاعدگیوں کی تردید : بھٹی وکرمارکا

bhatti-vikrama

ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ کانگریس حکومت سنگارینی کالریز کے اثاثہ جات کے تحفظ کے اقدامات کر رہی ہے جبکہ بی آر ایس دور حکومت میں کمپنی کے اثاثہ جات کو نقصان پہنچا تھا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھٹی وکرمارکا نے سنگارینی کالریز ٹنڈرس میں بدعنوانیوںکی تردید کی اور کہا کہ وہ جلد ہی اپوزیشن کے الزامات کا دستاویزات کے ساتھ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں سنگارینی کالریز کو نقصان پہنچانے والے بی آر ایس قائدین حکومت کے خلاف گمراہ کن مہم چلا رہے ہیں۔ حکومت نے ٹنڈرس کی منسوخی کا فیصلہ کیا ہے۔