تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں بارش اورژالہ باری

RAIN-TN-780x470

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے پوتنگل منڈل کے کئی علاقوں میں ژالہ باری کے ساتھ بارش ہوئی۔ کل دن بھر شدید گرمی ضلع میں دیکھی گئی تاہم شام میں موسم اچانک تبدیل ہوگیا اور بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ عوام نے اس بارش کے بعد گرمی سے قدرے راحت محسوس کی۔ژالہ باری اوربارش کی ویڈیوسوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔