پائیلٹ کو بچانے کی مہم پر امریکہ کا 500 ملین ڈالرس کا خرچ

TOP_32

امریکہ کو ایران میں مار گرائے گئے طیارہ کے پائیلٹ کو بچانے کی مہم پر بھاری اخراجات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کہا گیا ہے کہ امریکہ کو اس مہم پر تقریباً 500 ملین ڈالرس خرچ کرنے پڑے ہیں۔ اس میں دو C-130 طیاروں کی قیمت بھی شامل ہے جو ایران میں تباہ کردیئے گئے تھے۔ ان میں ہر طیارہ 100 ملین ڈالرس مالیت کا بتایا گیا ہے۔ دو ہیلی کاپٹرس بھی تباہ ہوئے تھے جن کی مالیت 7.5 ملین ڈالرس فی کس بتائی گئی ہے۔