تلنگانہ اس سرزمین پر جنم لینے والے بچوں کے باپ کی جاگیر ہے : کے ٹی آر

5-copy

بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے واضح کیا کہ تلنگانہ میں پیدا ہونے والے بچوں کے ابا جان کی تلنگانہ جاگیر ہے ۔ 2027 میں پدیاترا شروع کرنے کا اعلان کیا اور کانگریس کو تلنگانہ کی نمبر ون دشمن جماعت قرار دیا ۔ آج سوماجی گوڑہ پریس کلب میں منعقدہ صحافت سے ملاقات پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کے ٹی آر نے جناسینا کے سربراہ آندھرا پردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر پون کلیان کے تلنگانہ سے متعلق حالیہ متنازعہ ریمارکس تلنگانہ آپ کے باپ کی جاگیر ہے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کو انتہائی قابل اعتراض قرار دیا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ سب سے پہلے اپنے بیٹوں اور یہاں کے عوام کے قربانیوں کی سرزمین ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ جناسینا پارٹی 2023 کے اسمبلی اور میونسپل انتخابات میں بی جے پی سے اتحاد کرکے مقابلہ کیا تھا اس کا حشر کیا ہوا ۔ پون کلیان اچھی طرح جانتے ہیں ۔ پون کلیان کے یہ ریمارکس علاقائیت دہشت گردی سے بھی زیادہ خطرناک ہے پر بھی سخت اعتراض کیا اور کہا کہ علاقائیں اتنی بری ہے تو آندھرا پردیش کے قیام کے لیے پوٹی سری راملو کی دی گئی قربانی کیا علاقائیت تھی ۔ کے ٹی آر نے کانگریس کو تلنگانہ کی نمبر ون دشمن جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران جتنی بھی قربانیاں دی گئی اس کے لیے کانگریس پارٹی اور حکومتیں ذمہ دار ہیں ۔ انہوں نے بی آر ایس کے 10 سالہ دور حکومت کے ترقیاتی ، فلاحی اور تعمیری پروگرامس پر روشنی ڈالی اور ان کے جانب سے پیش کئے گئے اعداد و شمار کو غلط ثابت کرنے پر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلینے کا اعلان کیا ۔ پدیاترا کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ وہ اپنے اعلان پر برقرار ہیں ۔ 2027 میں ضرور پدیاترا کریں گے ۔ پدیاترا کب شروع ہوگی اور کب ختم ہوگی اس کا شیڈول پارٹی قیادت تیار کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ریاست میں الیکشن منعقد ہوں گے ۔ بی آر ایس بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور پھر ایکبار کے سی آر چیف منسٹر بنیں گے ۔