ہندوستان سے ہر سال ٹیکسٹائیل اکسپورٹ 36 بلین ڈالر

TOP-15-1

ملک میں ٹکسٹائیلز صنعت کو حکومت کی سرپرستی کے نتیجہ میں ہندوستان سے ٹیکسٹائیل اکسپورٹ میں اضافہ کا رجحان ہے۔ یوں تو ملک کی کئی ریاستوں سے تیار شدہ ٹیکسٹائیلز اشیاء کی برآمدات کا کئی برسوں سے سلسلہ جاری ہے لیکن ٹاملناڈو نے دیگر ریاستوں پر اپنی سبقت کو برقرار رکھا ہے۔ ٹاملناڈو سے سالانہ تقریباً 8 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ گجرات اور مہاراشٹرا ٹیکسٹائیل اکسپورٹ کے معاملہ میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ گجرات سے 5646 ملین ڈالر جبکہ مہاراشٹرا سے 3831 ملین ڈالر کا ٹیکسٹائیل اکسپورٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہندوستان سے ہر سال ٹیکسٹائیل اکسپورٹ مجموعی طور پر 36 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ ہندوستان میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے شعبہ جات میں ٹیکسٹائیل سیکٹر اہمیت کا حامل ہے۔ مقامی افراد کو روزگار کے علاوہ ملک کے لئے بیرونی زرمبادلہ کے حصول میں اِس شعبہ نے اپنی منفرد شناخت بنائی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی ٹیکسٹائیل مارکٹ میں ہندوستان کی برتری قائم ہے۔ اترپردیش سے ہر سال 3679 ملین ڈالر ٹیکسٹائیل اکسپورٹ درج کیا گیا۔ جنوبی ریاستوں میں کرناٹک 2726 ملین ڈالر، آندھراپردیش 506 ملین ڈالر اور تلنگانہ 111 ملین ڈالر ٹیکسٹائیل اکسپورٹ کے ذریعہ ملک کی معیشت اور بیرونی زرمبادلہ کے استحکام میں اپنا حصہ ادا کررہے ہیں۔