راہول گاندھی ملک کی قیادت کیلئے قابل ترین شخصیت

کانگریس پارٹی ٹی پی سی سی ورکنگ صدر جگّا ریڈی کی قیادت میں سنگاریڈی میں راہل گاندھی کی سالگرہ انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر سماجی خدمت اور عوامی فلاح کے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے دوران جگّا ریڈی نے 350 مستحق بچوں میں سائیکلیں تقسیم کیں تاکہ ان کی تعلیم کے حصول میں آسانی پیدا ہو سکے۔ اس کے علاوہ 200 کلوگرام وزنی کیک بھی بچوں کے ساتھ مل کر کاٹا گیا۔ تقریب میں کانگریس کارکنان، مقامی عوام، خواتین اور بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جگّا ریڈی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایچ ای ایل، بی ڈی ایل، او ڈی ایف، ایکری سیٹ اور آئی آئی ٹی حیدرآباد جیسے اہم مرکزی ادارے سنگاریڈی ضلع کو کانگریس پارٹی کی حکومتوں نے فراہم کیے تھے، جبکہ موجودہ بی جے پی حکومت سرکاری اداروں کی نجکاری میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین پنڈت جواہر لعل نہرو کے دورِ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا کر جشن منا رہے ہیں، لیکن انہیں یہ بھی بتانا ضروری ہے کہ گزشتہ بارہ برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کو کیا فوائد حاصل ہوئے ہیں کچھ فائدہ حاصل نہیں ہوا جگّا ریڈی نے کہا کہ راہل گاندھی کے خاندان نے ملک کی خدمت اور ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ راہل گاندھی کی والدہ، والد، دادی، دادا اور پردادا کی خدمات پر تنقید کرنے والے بی جے پی موجودہ حکومت کی کارکردگی کا بھی حساب پیش کریں۔انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر سال دو کروڑ روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، مگر یہ وعدہ پورا نہیں ہوا اور ملک کے نوجوان آج بھی روزگار کے منتظر ہیں جگّا ریڈی نے مزید کہا کہ راہل گاندھی ملک کی قیادت کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اور آنے والے دنوں میں ان کا وزیر اعظم بننا ملک کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے ریاست کے عوام اور ملک بھر کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے دانشمندانہ فیصلہ کریں تقریب کے اختتام پر کانگریس کارکنوں نے راہل گاندھی کی درازی? عمر اور ملک کی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
