کریم نگر کے کانگریس لیڈر شاہد آفریدی کی کامیاب نمائندگی

TOP_4-12

حیدرآباد کے معروف انجینئرنگ کالج کے طلبہ کو لاحق پریشانی اور ان کے تعلیمی سال کو نوجوان کانگریسی قائد نے بچالیا ۔ عابڈس پر واقع میتھوڈز انجینئرنگ کالج تقریباً (90)طلبہ کا ان کی کوتاہیوں کے سبب تعلیمی سال خطرے میں پڑگیا تھا ۔ ایک سال کیلئے پریشان ان طلبہ کو رہنمائی اور کالج انتظامیہ سے بات چیت کرتے ہوئے کریم نگر کے کانگریسی قائد شاہد آفریدی نے کامیاب نمائندگی کی اور کالج انتظامیہ کو طلبہ کے مستقبل کیلئے راضی کروالیا ۔ شاہد آفریدی نے ریاستی وزیر سے نمائندگی کرتے ہوئے کالج انتظامیہ کو اس بات پر راضی کروالیا اور طلبہ کے تعلیمی سال کو برباد ہونے سے بچالیا ۔ شاہد آفریدی کے اس اقدام پر کالج انتظامیہ نے بھی ان کے خدمات کی ستائش کی ۔ اولیائے طلبہ نے شکریہ ادا کیا ۔ شاہد آفریدی یوتھ لیڈر کانگریس نے طلبہ کو تاکید کی کہ وہ آئندہ ایسی غلطی نہ کریں بلکہ سچی محنت و لگن سے تعلیم حاصل کریں۔