مرکزی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں 4284 ملازمتوں کا سنہری موقع

اسٹاف سلیکشن کمیشن (SSC) نے ملک بھر میں مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں خالی جائیدادوں پر تقررات کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین نوٹفیکیشن کے تحت جملہ 4284 مختلف جائیدادوں پر اہل اور دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے آن لائن درخواستیں مطلوب ہیں ۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر تمام کارروائی آن لائن پورٹل کے ذریعہ مکمل کی جائے گی ۔ مختلف مرکزی محکموں میں 1748جونیر انجینئر (JE) کی جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ان انجینئرنگ جائیدادوں کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 22 ستمبر مقرر کی گئی ہے ۔ متعلقہ تکنیکی شعبے (سیول ، الیکٹریکل اور میکانیکل وغیرہ ) میں ڈپلومہ ، بی ایس سی ، بی ای یا بی ٹیک مکمل کرنیوالے امیدوار اہل ہیں ۔ انجینئرنگ جائیدادوں کے علاوہ مختلف محکموں میں مزید 2536 جائیدادوں پر تقررات کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔ ان جائیدادوں کیلئے آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 7 اکٹوبر ہے ۔ کم از کم انٹرمیڈیٹ (10+2) پاس امیدوار ان ملازمتوں کیلئے درخواست دینے کے اہل ہیں ۔ تمام خواہش مند امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عمر کی حد ، انتخاب کے طریقہ کار ، نصاب اور آن لائن فارم جمع کرنیکی تفصیلی معلومات کیلئے ایس ایس سی کی سرکاری ویب سائٹ ssc.gov.in پر رابطہ پیدا کریں اور آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر اپنی درخواستیں فوری جمع کروائیں ۔
