تلنگانہ وکست بھارت 2047 کے نشانہ کو حاصل کرنے کیلئے کلیدی رول ادا کرنے کیلئے تیار

c2-1

تلنگانہ کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیرفینانس ملو بھٹی وکرامارکا نے کہاکہ تلنگانہ وکست بھارت 2047 کے ہدف کو حاصل کرنے میں کلیدی رول ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ملک کے متعین مہوا کانکشی اقتصادی اہداف کو دور کرنے کی خواہشات کے طور پر نہیں دیکھتا ہے بلکہ ایک فوری ذمہ داری کے طور پر ٹھوس کارروائی کی ضرورت ہے۔ نائب وزیراعلیٰ نے مرکزی مالیات اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتارمن کی قیادت میں ہفتہ کو نئی دہلی میں منعقدہ وکست بھارت کی طرف ہندوستان کے سفر کیلئے مالی وسائل کو متحرک کرنے کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنس میں مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزرائے خزانہ، مرکزی اور ریاستی مالیاتی محکموں کے سینئر افسران اور اقتصادی ماہرین نے شرکت کی۔ تلنگانہ سے نائب وزیراعلیٰ کے ساتھ محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی کے سکریٹری ڈاکٹر گورو اپل بھی تھے۔ بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ بڑا چیلنج مالیاتی استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کی بے مثال سطح کو حاصل کرنے کیلئے درکار مالی وسائل کو متحرک کرنا تھا۔ پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ترقی کے ثمرات ہر شہری اور ہر علاقے تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ وکست بھارت کی تعمیر کا ہدف مرکز یا ریاستیں آزادانہ طور پر حاصل نہیں کرسکتیں اور مرکز اور ریاستوں کو تعاون پر مبنی وفاقیت کے جذبے کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے باہمی تعاون پر مبنی مضبوط اداروں اور پالیسیوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی دونوں وسائل کو متحرک کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ صرف فنڈز حاصل کرنے کیلئے نہیں بلکہ ایک واضح ترقیاتی منصوبہ، مالی وسائل کو متحرک کرنے کیلئے ایک متعین حکمت عملی اور طویل مدتی وژن کے ساتھ بحث میں حصہ لے رہا ہے۔ نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ تلنگانہ مضبوط اقتصادی بنیادوں کے ساتھ ترقی کے اگلے مرحلہ کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی مجموعی ریاستی گھریلو پیداوار 2025-26ء میں 17.82 لاکھ کروڑ تک پہنچ گئی۔ موجودہ قیمتوں پر 10.7 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔ مستقل قیمتوں پر حقیقی جی ایس ڈی پی نموکا تخمینہ 8.5 فیصد لگایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی فی کس آمدنی بڑھ کر 4,18,931 روپئے ہوگئی ہے جوکہ 2,19,575 کی قومی اسط سے تقریباً دوگنی ہے۔ شH/
انہوں نے کہا کہ خدمات کے شعبے میں 13.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ثانوی شعبے میں 9.4 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ترقی کی رفتار پر تلنگانہ کی معیشت 2047ء تک 1.21 ڈالر ٹریلین تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ تاہم ریاستی حکومت نے 2047ء تک تلنگانہ کو تین ٹریلین ڈالر کی معیشت میں تبدیل کرنے کا بہت زیادہ مہتوا کانشکی ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد قومی معیشت میں تلنگانہ کا حصہ تقریباً پانچ فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد کرنا ہے۔ بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ تین ٹریلین ڈالر کی معیشت کی تعمیر کیلئے تلنگانہ کو بنیادی ڈھانچے کی مالی اعانت کے طریقے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ایک ایسے ماڈل کی طرف بڑھ رہا ہے جو سرکاری وسائل کو حکمت عملی کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے نجی سرمایہ کاری، ادارہ جاتی فنڈز اور خودمختار فنڈز سے بڑی سرمایہ کاری کو متحرک کرے گا۔