فضائی آلودگی میں اضافہ سے ملک کے اہم شہروں میں عوام کی مشکلات میں اضافہ

TOP_8-3

ہندوستان کے شہری علاقوں میں فضائی آلودگی میں بڑھتا اضافہ تشویش کا باعث بن چکا ہے ملک کے اہم میٹرو پولیٹن شہروں میں ایر کوالیٹی انڈیکس کا جائزہ لیا گیا اس کے تحت اہم شہروں میں فضائی آلودگی زیادہ پائی گئی ہے ایر کوالیٹی انڈیکس کے اعتبار سے دارالحکومت نئی دہلی سر فیریس تھا جہاں ایر کوالیٹی انڈیکس 566 ریکارٹ کیا گیا فضائی آلودگی میں غازیاباد اور نویڈہ دوسرے نمبر پر ہیں جہاں ایر کوالیٹی انڈیکس 517 ریکارٹ ہوا ہے ۔ لکھنو 485 پائٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے فضائی آلودگی سے زیادہ متاثرہ بڑے شہروں میں گرگاؤں، کولکتہ، حیدرآباد ۔ ممبئی اور چنائی بھی شامل ہیں گرگاؤں میں ایر کالیٹی انڈیکس 452 ریکارٹ کیا گیا جبکہ کولکتہ میں 277 حیدرآباد میں 206 مومبائی میں 198 اور چنائی میں 108 ریکارڈ ہوا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں اور صنعتی اداروں سے اٹنے والا دھوان فضائی آلودگی میں اضافہ کا اہم سبب ہے یہی وجہ ہے کہ حکومتوں نے شہری علاقوں سے صنعتوں کی منتقلی کے اقدامات کیے ہیں باعث حکومتوں نے شہری علاقوں میں بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ افضائی کی ہے ان گاڑیوں کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف ریاعتیں دی جا رہی ہیں گذشتہ دنوں دیپاولی تہوار کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں فضائی آلودگی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا یہی وجہ ہے کہ سپریم کوٹ نے بھی آتش بازی کے سلسلہ میں رہنمایانہ خطوط طئے کرنے کی حکومتوں کو ہدایت دی ہے فضائی آلودگی کے نتیجے میں عوام پھپڑوں سے مطالق امراض کا شکار ہو رہے ہیں.