KAVITHA

بی آر ایس قائد کے کویتا کی عدالتی تحویل میں دہلی کی ایک عدالت نے14مئی تک توسیع کردی ہے۔سی بی آئی اور ای ڈی امور کی اسپیشل جج کاویری باویجانے تلنگانہ ایم ایل سی کی تحویل میں آج توسیع کی ہے۔ کویتا کے ریمانڈ کے اختتام پر انہیں عدالت میں پیش کیاگیاتھا۔ کاروائیوں کے دوران انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے عدالت کوبتایاکہ تحقیقات اہم مرحلہ پر ہیں۔ توقع ہے کہ اندرون ہفتہ کویتاکے خلاف ایک چارج شیٹ داخل کردی جائے گی۔ آبکاری اسکام سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں بی آر ایس قائد کویتاکے خلاف قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔