کریم نگر میں ترقی کے لیے ونود کمار کی حمایت کریں: ہریش راؤ کی ووٹرس سے اپیل

7442harish

سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے کریم نگر لوک سبھا حلقہ کے رائے دہندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ترقی کے لیے بی آر ایس امیدوار بی ونود کمار کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ووٹ دینا سماج کی تباہی کا باعث بنے گا۔جمعہ کو حسن آباد اسمبلی حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے گزشتہ 10 برسوں کے دوران کارپوریٹ قرضوں کے 14 لاکھ کروڑ روپے معاف کیے ہیں، لیکن عام لوگوں یا کسانوں کے قرضوں کو معاف کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی۔