تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں بارش، فصلوں کو نقصان

RAIN-10-780x470

تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے نالہ بیلی منڈل میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں کئی مکانات کی چھت، بجلی کے پولس اور بڑے بڑے درخت اکھڑ گئے۔ بجلی کے پولس کے گرپڑنے کے نتیجہ میں کئی مواضعات میں بجلی کی سپلائی متاثر رہی۔میڈاپلی اور رام پور کے ساتھ ساتھ مختلف دیہاتوں میں تقریبا ایک گھنٹہ کی بارش اورژالہ باری کے نتیجہ میں فصلوں کو شدید نقصان ہوا۔ متاثرہ کسانوں نے فصلوں کو نقصان پر مایوسی کااظہار کیا۔