نارا لوکیش نے اے پی کے آئی ٹی، تعلیم کے وزیر کی ذمہ داری سنبھال لی

NARA-LOKESH-3

نارالوکیش نے آندھراپردیش کے وزیرآئی ٹی اور تعلیم کے طورپر ذمہ داری سنبھال لی۔ انہوں نے سکرٹریٹ کے چوتھے بلاک میں اپنے چیمبر میں خصوصی پوجا کرنے کے بعد یہ ذمہ داری سنبھال لی۔ اس موقع پر لوکیش نے میگا ڈی ایس سی سے متعلق پہلی فائل پر دستخط کیے۔ انہوں نے کابینہ کے سامنے 16,347 ملازمتوں کو پُرکرنے کیلئے طریقہ کار سے متعلق فائسل پر انہوں نے دستخط کئے۔ سکریٹریٹ پہنچنے سے پہلے وزیر کا پنڈتوں نے ویدک اشلوکوں کے ساتھ استقبال کیا۔ لوکیش کے ساتھی وزراء، ایم ایل ایز، سینئر عہدیداروں اور تلگودیشم پارٹی کے لیڈروں نے ذمہ داری سنبھالنے پر لوکیش کو مبارکباد دی۔ لوکیش، تلگودیشم پارٹی کے قومی صدرو آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کے فرزند ہیں۔