رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے حلف لینے کے بعداویسی نے پارلیمنٹ میں ’جئے فلسطین‘ کا نعرہ لگایا (ویڈیو دیکھیں)

اسد الدین اویسی نے 3.38 لاکھ ووٹوں کے فرق کے ساتھ حیدرآباد حلقہ کو برقرار رکھا تھا۔ انہوں نے اپنے قریب ترین حریف بی جے پی کی مادھوی لتا کو 3,38,087 ووٹوں سے شکست دے کر لگاتار پانچویں مرتبہ شاندار کامیابی حاصل کی۔ حلف لینے کے لیے جیسے ہی اسد الدین اویسی کا نام پکارا گیا، حکمران طبقہ کے کچھ اراکین پارلیمنٹ نے جئے شری رام اور بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگانے لگے۔ اپنے حلف کے بعد اسد الدین اویسی نے ’’جئے بھیم، جئے فلسطین، جئے میم، جئے تلنگانہ، اور اللہ اکبر‘‘ کے نعرے لگائے۔ جئے فلسطین کا نعرہ لگانے پر لوک سبھا کے کچھ ممبران پارلیمنٹ کو کافی برا لگا جنہوں نے اس پر اعتراض کیا جس کے بعد اسپیکر نے کہا کہ یہ ریکارڈ پر نہیں چلے گا۔
