کانگریس کو دیگر جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو شامل کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے _ ضرورت پڑنے پر ایم آئی ایم کی تائید بھی حاصل کی جاسکتی ہے

Screenshot_20240625-143128_X

تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن کونسل جیون ریڈی نے بی آر ایس کے ارکان اسمبلی کو کانگریس میں شامل کرنے کے اقدام کی شدید مخالفت کی ہے حیدرآباد کے بیگم پیٹ میں واقع اپنی قیامگاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جیون ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت کو درکار اکثریت سے زیادہ ارکان اسمبلی ہیں انہوں نے کہا کہ کانگریس کے 65 ارکان اسمبلی ہیں ایم آئی ایم کے 7 ارکان بھی ضرورت پڑنے پر بی جے پی کی مخالفت میں کانگریس کی تائید کریں گے اس لئے ایم آئی ایم کے علاوہ سی پی آئی کے ایک رکن کو ملا کر کانگریس کے ارکان کی تعداد 73 تک پہنچ گئی ہے ایسے میں کانگریس پارٹی کو بی آر ایس پارٹی کے ارکان کو شامل کرنے کی کیا ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں دیگر جماعتوں کے ارکان کو شامل نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا اب کس لئے دیگر جماعتوں کے ارکان کو شامل کیا جا رہا ہے