اختلافات ختم 17 سال کے وقفہ کے بعد سنجے دت، سنجے گپتا کے ساتھ فلم کرنے کے لئے تیار

IMG-20240625-WA0516-780x470

بالی ووڈ سے بڑی خبر آئی ہے جس کو سن کر سنجے دت اور سنجے گپتا کے مداح خوش ہوجائیں گے خبر یہ ہے کہ ڈائریکٹر سنجے گپتا 17 سال کے طویل وقفہ کے بعد سنجے دت کے ساتھ ایک نئے فلم پروجیکٹ کی شروعات کرنے جا رہے ہیں سنجے گپتا نے کہا کہ سنجے دت کے ساتھ بننے جا رہی فلم کی اسکرپٹ پر فی الحال کام چل رہا ہے گپتا نے بتایا کہ سنجے دت سے ان کی پہلی ملاقات چار دہے قبل یعنی 35 یا 40 سال پہلے 1990ء میں فلم تھانیدار کی شوٹنگ کے موقع پر ہوئی تھی جب وہ اسٹنٹ ڈائریکٹر تھے فلم ہٹ ہو گئی اور سنجے دت اور سنجے گپتا اچھے دوست بن گئے اس کے بعد 1994 ء میں بحیثیت ڈائریکٹر گپتا نے سنجو کو فلم ” آتش” میں کاسٹ کیا پھر انہوں نے سنجے دت کے ساتھ خوف "جنگ” کانٹے ، مسافر ، پلان ، زندہ، علی باغ ، شوٹ آوٹ ایٹ لوکٹھنڈ والا بنائی تھی اس طرح سنجے گپتانے سنجے دت کے ساتھ 9 فلمیں بنائیں لیکن امتیابھ بچن کی 70 ویں سالگرہ تقریب میں کچھ غلط فہمیوں کی وجہہ دونوں میں جھگڑا ہو گیا اور ان کی ان بن ہو گئی فلمی لوگوں نے اسے خوب ہوا دی یہ اختلافات اتنے شدید ہو گئے کہ فلمسازوں نے سنجے گپتا کو کام دینا بند کر دیا دونوں کے درمیاں تقریبا چار سال تک بات بند رہی یہاں تک کے فلمسازوں نے ان کے فون کالس بھی لینے بند کر دیئے تھے وہ جس سے بھی اپروچ ہوتے انہیں یہی جواب ملتا کہ سنجے دت نے انہیں ان کے ساتھ کام کرنے سے منع کیا ہے ایسی صورتحال میں سنجے گیتا برسوں تک بے روز گار رہے ۔ اب جا کے ان دونوں کی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔ اور پروجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا بہت جلد فلم کے اگلے مرحلے کا اعلان کر دیا جائیگا ۔