کار میں پولیس کا سائرن، نوجوان اوراُس کا ساتھی گرفتار

CAR-POLICE-HOREN

پرائیویٹ فوروہیلر گاڑی میں پولیس کا سائرن لگاتے ہوئے سڑک پر تلاشی مہم میں مصروف پولیس سے بچنے کی کوشش کرنے والے دونوجوانوں کو پکڑلیاگیا۔یہ واقعہ کل شب شہرحیدرآباد کے گولکنڈہ کے قریب پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک شخص جس نے اپنی گاڑی میں پولیس کا سائرن لگایا تھا، گاڑی میں اپنے ساتھی کے ساتھ جارہا تھا،اسی دوران گولکنڈہ علاقہ میں رات میں تلاشی مہم میں مصروف پولیس نے اس کو گاڑی روکنے کی ہدایت دی۔ تاہم اس نے پولیس کی ہدایت کو نظرانداز کرتے ہوئے فرارہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے اس کو پکڑلیا۔ اس نوجوان پر پولیس نے لاٹھی کا استعمال کیا۔