بی آر ایس کو ایک اور دھکا، ایم ایل اے کالے یادیا کانگریس میں شامل

BRS-MLA-JOIN-CONGRESS

اپوزیشن بی آر ایس کو آج ایک اور جھٹکہ اس وقت لگا جب اس کے حلقہ چیوڑلہ کے ایم ایل اے کالے یادیا جمعہ کے روز دہلی میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور اے آئی سی سی انچارج دیپا داس منشی کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوگئے۔ گزشہ 4ماہ کے دوران کانگریس میں شامل ہونے والے بی ایس آر ایس کے چھٹوویں ایم ایل اے ہیں، گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران بی آر ایس، اپنے 3ایم ایل ایز سے محروم ہوگئی یہ تینوں کانگریس میں شامل ہوچکے ہیں۔ یادیا نے نومبر میں منعقدہ اسمبلی الیکشن میں حلقہ اسمبلی چیوڑلہ سے مسلسل تیسری بار کامیابی حاصل کی تھی۔ یادیا کے لئے یہ گھرواپسی ہے پہلی بار کانگریس ٹکٹ پر اسمبلی کیلئے منتخب ہونے کے چند ماہ بعد وہ 215 میں بی آریس میں شامل ہوئے تھے۔ 2018 کے الیکشن میں انہوں نے حلقہ چیوڑلہ پر اپنا قبضہ برقرار رکھا تھا۔2023 میں یادیا نے اسی حلقہ سے تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کانگریس امیدوار پی بھیم بھارت کو محض268 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔ یادیا نے مارچ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی تھی جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ کالے یادیا بھی کانگریس میں شامل ہونا چاہتے ہیں تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ اپنے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں وہ چیف منسٹر سے ملاقات کرچکے ہیں۔