شرابی پولیس کی بریتھ انالائز مشین لے کر فرار ۔ حیدرآباد میں عجیب و غریب واقعہ

20240629_020031-780x470

ٹریفک پولیس کی جانب سے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کو پکڑنے کے لیے بریتھ انالائزر کے ذریعہ جانچ کی جاتی ہے۔ حیدرآباد میں پیش آئے عجیب و غریب واقعہ میں ایک شرابی پولیس کی‌ نشہ کی چیکنگ کرنے والی بریتھ انالائزر کی مشین چھین کر فرار ہو گیا۔
یہ واقعہ جمعرات کی رات بوئن پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ پولیس کی جانب سے "ڈرنک اینڈ ڈرائیو” مہم چلائی جارہی تھی۔ اس دوران کار میں آنے والے ڈرائیور کی بریتھ انالائزر کے ذریعہ جانچ کی جا رہی تھی کہ شرابی وہ مشین ہی لے کر فرار ہو گیا، پولیس کی آنکھوں کے سامنے سے کار ڈرائیور برق رفتاری کے ساتھ فرار ہو گیا تاہم پولیس نے اسے پکڑنے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے بوئن پلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی اور پولیس نے کیس درج کر کے کار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔