اسکول وین میں کمسن لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی

SEXUALLY-HARASMENT-BOY

ناندیڑ شہر میں ڈرائیور کی جانب سے اسکول وین میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ یہ واقعہ کل دوپہر 2 بجے کے درمیان کینال روڈ پر ڈی مارٹ کے قریب پیش آیا۔ اسکول وین ڈی مارٹ کے قریب سڑک پر ویران جگہ پر کھڑی تھی۔ ایک موٹر سائیکل سوار کو شک ہوا اور وہ اسکول وین کے پاس گیا اور اپنے موبائل فون پر ویڈیو بنانے لگا۔ اس وقت نابالغ لڑکی ڈرائیور کی گود میں سو رہی تھی۔ لڑکی جاگ گئی جب اسے معلوم ہوا کہ ویڈیو بنائی جا رہی ہے۔ ویڈیو لینے والے شخص نے ڈرائیور سے جواب مانگا۔ وہ، لڑکی کے ساتھ سنسان جگہ پر کیا کر رہا ہے تو ڈرائیور بھاگ گیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس کے بعد پولیس نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی کی عمر 16 سے 17 سال بتائی جا رہی ہے۔ بھاگیہ نگر تھانے کے پولیس انسپکٹر رام داس شینڈگے نے کہا کہ اس معاملہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔