بی آر ایس رکن کونسل کوشک ریڈی حادثہ میں بال بال بچ گئے

ی آرایس کے رکن کونسل کوشک ریڈی سڑک حادثہ میں بال بال بچ گئے پیر کی صبح کریم نگر ضلع کے ماناکنڈور منڈل کے قریب، کوشک ریڈی کی کار کے ڈرائیور نے بائیک کو ٹکر سے بچانے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں کار، سڑک کے کنارے درخت سے ٹکراکر کھیت میں گھس پڑی۔
اس حادثہ کے ساتھ ہی کار کے بیلونس بروقت کھل گئے جس کے نتیجہ میں کوشک ریڈی محفوظ رہے جبکہ موٹر سائیکل پر سوار شخص معمولی زخمی ہوگیا۔اس کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیاگیا۔ جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے
