تلنگانہ کے انچارج گورنر رادھا کرشنن سے وزیر اعلی کی خیر سگالی ملاقات

REVANTH2

وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے ریاست کے انچارج گورنر سی پی رادھا کرشنن سے راج بھون میں خیرسگالی ملاقات کی۔ وزیراعلی صبح راج بھون پہنچے اور گورنر کو تہنیت پیش کی۔ حال ہی میں صدر جمہوریہ مرمو کے دفتر نے گورنرس کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ رادھا کرشنن، جو ریاست تلنگانہ کے انچارج گورنر تھے، کو مہاراشٹر کا گورنر مقرر کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے بطور گورنر ریاست کی حکمرانی میں تعاون کے پران کا شکریہ ادا کیا۔