طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل

Divorce-News

ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی خبریں دن بدن زور پکڑتی جارہی ہیں جس کی بنیادی وجہ دونوں کا کئی عرصے سے ایک ساتھ نہ دکھائی دینا ہے جب کہ سوشیل میڈیا پر سنسنی خیز خبروں کے باوجود نہ صرف دونوں اداکار خاموش ہیں بلکہ بچن خاندان نے بھی کسی قسم کی لب کشائی نہیں کی۔ کچھ دن قبل اداکارہ بیٹی کے ہمراہ نیویارک چھٹیاں منانے گئی تھیں جو اب ممبئی واپس لوٹ چکی ہیں جس کے بعد امیتابھ بچن کی ایکس پر کی گئی پوسٹ وائرل ہے۔ اطلاعات كے مطابق کچھ رپورٹس نے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایشوریا ارادھیا کے بغیر نیویارک گئیں لیکن اب سامنے آنے والی تصاویر میں اداکارہ بیٹی کے ہمراہ موجود تھیں۔ رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن ان دنوں کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی 16 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اکثر شو کے سیٹ سے تصاویر شیئر کرتے ہیں۔ جہاں بچن خاندان فی الحال ابھیشیک بچن کے انسٹاگرام پر طلاق سے متعلق ایک پوسٹ لائیک کرنے کے بعد خبروں میں ہے، وہیں امیتابھ نے خود کو کاموں میں مصروف کر رکھا ہے۔ بالی ووڈ شہنشاہ کی جانب سے اپنے سائیڈ پوز کی ایک دلکش تصویر شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں اداکار نے لکھا ‘کون بنے گا کروڑ پتی کے سیٹ پر کام جاری ہے، گھنٹوں کام کیا جارہا ہے لیکن شو میں شامل ہونے والوں سے جذبات سے بھری گفتگو کرکے مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے’۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں اور امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی ارادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔