حیدرآباد کے قریب غریب خاندانوں کے لئے 15 ہزار سے زائد فلیٹس کی تعمیر _ ایشیا کے سب سے بڑے ھاوزنگ کمپلیکس کا جمعرات کو چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے ہاتھوں افتتاح

تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو چمعرات 22 جون کو حیدرآباد کے قریب کلور گاوں میں ایشیا کے سب سے بڑے ھاوزنگ کمپلیکس کا افتتاح کریں گے۔
جہاں تلنگانہ حکومت نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں رہنے والے غریب خاندانوں کے لیے 15660 فلیٹس تعمیر کئے ہیں جو 117 بلاکس پر مشتمل ہے حکومت نے ریاست کے ہر غریب خاندانوں کے لیے ڈبل بیڈروم مکانات فراہم کررہی ہے شہر میں زمین نہ ملنے کی وجہ سے حیدرآباد کے باہر کلور گاوں میں یہ مکانات تعمیر کئے گئے ہیں.