بہترین اداکار تھے امریش پوری

بحیثیت ویلین فلم انڈسٹری میں امریش پوری نے جو مقام حاصل کیا وہ ان کی بہترین اداکاری اور سخت محنت کا نتیجہ تھا۔ پردہ سیمیں کے وہ واحد ویلین تھے جن کے انتقال پر روزناموں نے صفحہ اول پر خبر چھاپی اداریے لکھے۔ اسٹیج سے اپنی اداکاری کا سفر شروع
کرنے والے امریش پوری نے اپنی ایسی امیج بنائی کہ فلم میں ان کی موجودگی ناظرین کو سنیما ہال تک کھینچ لے جاتی تھی۔ بلند آواز پر کشش شخصیت اور مکالموں کی بہترین انداز میں ادا ئیگی ، چہرے کی سختی اور آنکھوں کے خوف کے سبب وہ ایک عرصہ تک بالی ووڈ میں بطور ویلن بے تاج بادشاہ بنے رہے۔