پومپیو اور ہیلی نئی امریکی انتظامیہ کا حصہ نہیں ہوں گے:ٹرمپ

n63866103517312672174582d64c378aced12b8fe12bd948641aad25a7be3a63d1c6a2d17f07dd432cdf9e8

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کو اپنی نئی حکومت میں شامل کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ نومنتخب صدر نے اپنے سوشل نیٹ ورک’ٹروتھ سوشل’ پر لکھا کہ ”میں سابق سفیر نکی ہیلی یا سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو ٹرمپ انتظامیہ کی تشکیل میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دوں گا”۔ارب پتی ریپبلکن نے مزید کہاکہ "میں نے ماضی میں ان کے ساتھ کام کرنا پسند کیا اور بہت سراہا۔ میں اپنے ملک کے لیے ان کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا”۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ” ہم امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں”۔