مہاراشٹرا۔ حاملہ خاتون کو لے جانے والی ایمبولینس کو لگی آگ آکسیجن سلنڈر دھماکہ سے پھٹ پڑا

n639120501173154093644235df81cfee9dae4a0dcb6abe079379e27e50b312d9668e8f132f2ded13b10040

ریاست مہاراشٹرا کے ضلع جلگاؤں میں ایک حاملہ خاتون اور اس کے ارکان خاندان چہارشنبہ کی شام رونما دلخراش حادثہ میں اس وقت محفوظ رہ گئے جب ایمبولینس کے انجن میں آگ لگ گئی اور چند منٹ بعد آکسیجن سلنڈر پھٹ گیا۔ اس حادثہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمبولینس میں آگ لگی اور پھر زوردار دھماکہ ہوا اور شعلے کئی فٹ بلندی تک اٹھ رہے تھے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریب کے کچھ گھروں کی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ فوری ملی جانکاری کے مطابق حاملہ خاتون کے اور اس کے ارکان خاندان کو لے گر سڑک سے گزرنے والے ایمبولینس ڈرائیور نے انجن سے دھواں نکلتے دیکھا اور فوراً ایمبولینس روک دی، وہ گاڑی سے اتر کر دور چلا گیا۔ اس کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے حاملہ خاتون اور اس کا خاندان بھی گاڑی سے اترگیا۔ ایمبولینس کے انجن میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب سب لوگ باہر نکل چکے تھے، اس کے چند منٹ بعد ہی ایمبولینس میں رکھا آکسیجن سلنڈر دھماکے سے پھٹ پڑا۔ بروقت چوکسی کے نتیجے میں بڑا حادثہ ٹل گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔