ضلع پولیس ادھم پور نے پانچ اسپا سنٹرز کو سیل کیا

n63930657417316523792761724f019843e266bf86290ea8f0f6da01b240441f773126016a0b68ef69a34b0

ضلع پولیس ادھم پور نے مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ادھم پور شہر میں غیر قانونی طور پر چلنے والے پانچ اسپا سینٹرز کو سیل کر دیا جو ضروری اجازت ناموں اور لائسنس کے بغیر سرگرم تھے۔ ان اسپا سینٹرز میں بلیو لوٹس اسپا سینٹر، پلانیٹ اسپا سینٹر، گولڈن ہوٹل اسپا سینٹر، پلانیٹ 2 اسپا سینٹر، اور کیو 2 تھائی اسپا سینٹر شامل ہیں۔ یہ تمام مراکز بغیر قانونی کاروباری رجسٹریشن، صحت و حفاظتی سرٹیفکیٹس اور دیگر ضروری لائسنس کے کام کر رہے تھے۔ جب ان مراکز کی انتظامیہ سے دستاویزی ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تو وہ اس میں ناکام رہے۔ اس کے نتیجے میں فوری طور پر ان سینٹرز کو بند کر دیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں مزید کارروائی کے لیے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔