نظام آباد : سرکاری اراضی پر غیر مجاز قبضے ، 13 افر اد پر مقدمہ

n6406430501732492979624fd7809eda851e660c2e7f183d55f8af45a5ad36faffdc30c5a77504eeec49cfd

سرکاری اراضیات پر غیر مجاز قبضوں کو برخاست کرنے کے لیے حکومت کمربستہ نظر آرہی ہے حیدرآباد کے بعد نظام آباد میں ہائیڈرا کی طرح انہدامی کاروائی کی گئی تھی ماہ اگست میں شہر نظام آباد کے ڈویژن نمبر 10 بھارت رانی کالونی میں ریوینیو اور دیگر محکمہ کے عہدہ داروں نے مکانوں کو اچانک منہدم کیا تھا اس کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف ناراضگی ظاہر کی تھی ڈویژن نمبر 10 بھارت رانی کالونی کے علاقے میں واقع بڈم چیرو پر غیر مجاز طور پر قبضہ کرتے ہوئے چند افراد نے غریب افراد کو دو تا تین لاکھ روپے کے دام پر فروخت کر دیا تھا اس کے بعد ہوئے حالات کے بعد حکومت خاموشی اختیار کی ہوئی تھی لیکن اچانک حکومت حرکت میں آتے ہوئے عرصہ پلی کے علاقے میں واقع سرکاری اراضی پر غیر مجاز طور پر مکانوں کی تعمیر کرنے والوں کے خلاف تحصیلدار نارتھ نے 6 ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرنے پر پولیس نے 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے تحصیلدار نارتھ پولیس کو روانہ کردہ اپنے مکتوب میں بتایا کہ سروے نمبر 249 میں 13 افراد نے جملہ 1581 گز اراضی پر غیر مجاز طور پر قبضہ کیا گیا ہے اور اس پر چند پکے مکانات بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں پولیس کو دی گئی رپورٹ میں تحصیلدار نے واضح کیا کہ سروے نمبر 249 میں جملہ 1581 قبضے کے ذریعے تعمیری کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے پولیس نے تحصیلدار کی شکایت پر 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے سب انسپکٹر 6 ٹاؤن سے اس بارے میں دریافت کرنے پر بتایا کہ تحصیلدار نے 17 اکتوبر کے روز پولیس میں شکایت درج کروائی تھی جس پر پولیس نے 13 افراد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جبکہ خریدنے والوں سے اس بارے میں دریافت کرنے پر بتایا کہ چند افراد نے انہیں سستے دام پر دو تا تین لاکھ روپیے میں فروخت کیا تھا، سب انسپکٹر سے اس بارے میں دریافت کرنے پر بتایا کہ پولیس فروخت کرنے والوں کے بارے میں بھی تحقیقات چل رہی ہے واضح رہے کہ اس علاقے میں واقع ڈیویژن سلم بستیوں میں ہونے کی وجہ سے چند افراد اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور غیر مجاز طور پر بھارت رانی کالونی میں فرضی پٹے بنا کر اراضی کو فروخت کیا تھا یہاں پر بھی اسی طرح فروخت کرنے کی اطلاع ہے گزشتہ چند دنوں سے اس بارے میں شکایتیں کی جا رہی تھی جس کی بنا پر تحصیلدار نارتھ نے سروے کروایا تھا اور پولیس سے رجوع ہوتے ہوئے شکایت کی ہے اس بارے میں مکمل تحقیقات کرتے ہوئے اراضی کو فروخت کرنے والے کو بے نقاب کرنے کا خریداروں کی جانب سے پولیس سے پرزور اپیل کی جا رہی ہے۔