تلنگانہ تلی کا مجسمہ ریاست کی شناخت اور ثقافتی ورثہ

n64286854217338745601284232102195fa4317e8b4f84d12bcd3ebd353853ec3083f880ad6633de6b170d0

سنگا ریڈی میں چنتا پر بھاکر رکن اسمبلی سنگا ریڈی پی مانکیم راجیندر کسالہ بچی ریڈی ورا لکشمی اور دیگر بی آر ایس قائدین و کارکنان نے تلنگانہ تلی مجسمہ کو دودھ سے نہلاتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کے ٹی آر کی ہدایت پر احتجاجی طور پر کانگریس حکومت کے فیصلہ کے خلاف تلنگانہ تلی مجسمہ کی تبدیلی جو کہ بی آر ایس اور عوام کے لیے ناقابل قبول ہے۔ چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی نے کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی جدوجہد میں عوام شامل ہوتے ہوئے تلنگانہ ریاست حاصل کیا ،تلنگانہ تلی کی حفاظت کے لیے عوام کے ساتھ ہمیشہ بی ار ایس پارٹی رہے گی اور انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تلی کا مجسمہ ہماری ریاست کی شناخت ثقافتی ورثہ اور تلنگانہ کے عوام کی جدوجہد کا مظہر ہے اس کو تبدیل کرنا عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے۔ حکومت عوامی مسائل اور ترقیاتی کام انجام دینے کے بجائے دیگر تبدیلیوں پر توجہ دے رہی ہے۔