سوئٹزرلینڈ : برقعے پر پابندی کا نفاذ شروع

سوئٹزرلینڈ میں عوامی مقامات پر چہرے کو ڈھانپنے پر متنازع پابندی، جسے ‘برقعہ پابندی’ کے نام سے جانا جاتا ہے، آج یکم جنوری سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔ اس قانون کو 2021 میں ایک ریفرنڈم کے بعد منظور کیا گیا تھا اور مسلم تنظیموں کی جانب سے اس کی مذمت کی گئی تھی۔ یہ اقدام اسی جماعت کی جانب سے شروع کیا گیا تھا جس نے 2009 میں نئے میناروں پر پابندی عائد کرنے کا اہتمام کیا تھ سوئٹزرلینڈ اب پڑوسی ملک فرانس اور آسٹریا سمیت پانچ دیگر یورپی ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں اس طرح کی پابندی عائد ہے۔ واضح رہے کہ اس قانون میں سکیورٹی، موسم یا صحت کی وجوہات کی بنا پر چہرے کو ڈھانپنے کی اجازت ہو گی۔ فنکارانہ اور تفریحی مقاصد اور اشتہارات کے لیے بھی اس کی اجازت ہو گی
