امریکی بحریہ کا جیٹ طیارہ سان ڈیاگو ہاربر میں گر کر تباہ

n651812825173943591544303a7e74c0ea8161b5803a925599d63a0e716cc801b1b6819ce95db8f887af6fe

بدھ کو امریکی بحریہ کا ایک طیارہ سان ڈیاگو ہاربر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے کے دونوں پائلٹس کو بچا لیا گیا ہے۔ لاس اینجلس ٹائمز اخبار نے اطلاع دی ہے کہ جیٹ (ای/اے-18جی گرولر) کے حادثے کی تصدیق بحریہ کے حکام نے کی ہے۔ بحریہ کے حکام کے مطابق دونوں پائلٹس کو پانی سے بحفاظت نکال لیا گیا اور انہیں پہلے امریکی کسٹمز اینڈ سیکیورٹی بوٹ میں منتقل کیا گیا۔ اس کے بعد دونوں کو یو سی سان ڈیاگو ہیلتھ کے ہل کرسٹ میڈیکل سینٹر لے جایا گیا۔ وہاں دونوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ ہنگامی عملے کے مطابق یہ واقعہ شیلٹر آئی لینڈ ڈرائیو کے 1500 بلاک میں صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا۔ سان ڈیاگو فائر ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کا عملہ 10 منٹ سے بھی کم وقت میں جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ بحریہ نے بتایا کہ جیٹ شام تک پانی میں ڈوب گیا تھا۔ ایندھن اور ملبے کے پھیلاؤ کو کم سے کم کرنے کے لیے ایک کنٹینمنٹ بوم نصب کیا گیا تھا۔ نیول بیس کوروناڈو نے ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔