مکہ مکرمہ کے میوزیم میں قرآن مجید کی 14 سو سالہ تاریخ پیش کی گئی

n6558824391741900250510ab1e01a4fb3dad61e87f2dee1bb6e0f4551dd342480aa3648e17a1897383bc64

مکہ مکرمہ میں واقع قرآن میوزیم میں قرآن پاک کے نسخوں کی 14 سو سالہ تاریخ کو انٹریکٹیو ویژول ڈسپلے کے مجموعے کے ذریعے سامنے لانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق حراء کلچرل ڈسٹرکٹ کے سی ای او ڈاکٹر فواز المعراج نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ اس ڈسپلے کا مقصد زائرین کیلئے اللّٰہ کے کلام قرآن مجید اور اس کی تاریخ کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتداء میں قرآن کریم کو چمڑے اور کھجور کے درختوں کے حصوں پر لکھا گیا تھا۔حجاج کرام اور عمرہ زائرین کو ‘غار حرا’ کی زیارت کروانے کیلئے نیا منصوبہ حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع یہ قرآن میوزیم جبلِ حرا کے نچلے حصے میں موجود ہے۔یہ قرآن کے بارے جاننے کی خواہش رکھنے والوں کیلئے بہترین تجربہ ہے جسے دیکھنے والا اس مقدس کتاب کی عظمت اور عربی خطاطی کی خوبصورتی کو محسوس کر سکے گا۔ حالیہ عرصہ میں سعودی حکومت کی جانب سے مملکت کو آنے والے افراد کی سہولت کیلئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ حج اور عمرہ کیلئے آنے والوں کو بھی مختلف قسم کی سہولتوں کی فراہمی کو ترجیح دی جارہی ہے تاکہ اللہ کے مہمانوں کو خشوع و خضوں کے ساتھ عبادت کرنے کے علاوہ معلومات بھی حاصل ہوسکیں۔