جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے ججوں کی کمیٹیوں کی ازسرِ نو تشکیل

n6576551091742994588181b11692dcc16867701b3aae1b35d1c58f2098fe4c4718208d6643e3f26d788821

جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے جسٹس اتل شریدھرن کے تبادلے کے بعد ججوں کی کمیٹیوں کی ازسرِ نو تشکیل کی ہے۔رجسٹرار جنرل کی جانب سے جاری تازہ حکم نامے کے مطابق، انتظامی کمیٹی میں اب چیف جسٹس، جسٹس سنجیو کمار اور جسٹس سندھو شرما شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی عدالتی افسران کی سروس کنڈیشنز، ترقیوں اور محکمانہ کارروائیوں کی نگرانی کرے گی۔جسٹس سندھو شرما کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ایکسیسبیلٹی کمیٹی میں سینئر عدالتی افسران اور وکلاء شامل ہوں گے، جو سپریم کورٹ کی ای-کمیٹی کی ہدایات کے تحت عدالتوں میں رسائی کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گی۔حکم نامے میں جسٹس اتل شریدھرن کا نام تمام سابقہ کمیٹیوں سے خارج کر دیا گیا ہے۔