سپر ایٹ کے پہلے میچ میں ہوگا ہندوستان کا مقابلہ افغانستان سے

ہندوستان سپر ایٹ میں اپنا پہلا میچ 20 جون کو باربڈوس میں افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔ اس کے بعد 22 جون کو ہندوستان کا دوسرا مقابلہ بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کے درمیان پیر کو نارتھ ساؤنڈ میں ہونے والے میچ میں جیتنے والی ٹیم سے ہوگا۔ اس راؤنڈ کے اپنے تیسرے اور آخری میچ میں ہندوستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے 24 جون کو گروس آئیلیٹ میں ہوگا۔ سپر ایٹ کے لیے دو گروپس ہوں گے۔ ہندوستان، آسٹریلیا، افغانستان اور بنگلہ دیش اور ہالینڈ کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم پہلے گروپ میں شامل ہوگی۔ یہاں ہندوستان کے افغانستان اور آسٹریلیا کے ساتھ میچ ہونا طے ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو اپنے گروپ میں آسٹریلیا اور افغانستان سے محتاط رہنا ہوگا۔ اگر پہلے گروپ میں کوئی الٹ پھیر نہ ہوا تو ہندوستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا یقینی سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ گروپ-2 میں جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی جگہ یقینی ہو گئی ہے۔ ہر گروپ سے دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ پہلا سیمی فائنل 26 جون کو ٹرنیڈاڈ میں اور دوسرا سیمی فائنل 27 جون کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔ اگر ہندوستان سیمی فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو وہ گیانا میں کھیلے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 29 جون کو برج ٹاؤن باربڈوس میں کھیلا جائے گا۔
