عادل آباد میں شدید بارش،عارضی بریج بہہ گیا

ADILABAD-RAIN

تلنگانہ کے متحدہ عادل آباد میں شدید بارش ہوئی۔ضلع کے بعض مقامات پر وقفہ وقفہ سے بارش ہوئی تو بعض مقامات پر مسلسل بارش ہوئی۔کومرم بھیم ضلع کے انداولی بریج پربنائے گئے عارضی پریج پر پانی داخل ہوگیااور یہ بریج بارش کے پانی کی وجہ سے بہہ گیاجس سے کئی مواضعات تک آمد ورفت متاثرہوئی۔ نرمل ضلع میں ہوئی بارش کے سبب کڈم پراجکٹ میں پانی کے بہاومیں اضافہ ہوگیا۔اس میں 2070کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔عادل آباد کے اوٹنور میں 13.1سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعہ اور ہفتہ کو ہوئی بارش کے بعد عادل آباد منڈل مستقراور مختلف دیہاتوں کی سڑکوں پر جابجا کیچڑ نظرآیا۔ تمسی منڈل میں گولا گھاٹ سے پپل کوٹ دیہات تک 4 کلو میٹر طویل سڑک پر کیچڑ ہی کیچڑنظرآیا جس سے موٹرسائیکل سواروں اور عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔مقامی افرادنے بتایا کہ بائیکس اور آٹو رکشا سڑک پر کیچڑ میں پھنس گئے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس واقعہ کو حکام کے علم میں لانے کے بعد بھی اس پر توجہ نہیں دی گئی۔اندرویلی منڈل مستقرکے افرادنے بتایا کہ موسلادھار بارش سے ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی وجہ سے وہ مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ حالیہ بارش سے تباہ سڑکوں کی مرمت کی جائے۔