غدرکی برسی، چیف منسٹر تلنگانہ کاخراج

GADDAR-REVANTH-REDDY

انقلابی گلوکارغدرکی برسی کے موقع پر وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے ان کے ساتھ اپنے تعلق اورتلنگانہ کوریاست کا درجہ دلانے کیلئے چلائی گئی تحریک میں ان کے رول کو یاد کیا۔وزیراعلی نے اپنے گیتوں کے ذریعہ اس تحریک میں جان ڈالنے غدرکی مساعی کی ستائش کی۔ انہوں نے کہاکہ غدرعظیم شخصیت تھے جن کی تلنگانہ تحریک میں خدمات ناقابل فراموش ہے۔ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس حکومت نے نندی ایوارڈس کو ان کی ثقافتی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں بدل کر غدرایوارڈس بنادیاگیا ہے۔