وزیراعلی تلنگانہ نے نیویارک کے مشہور ٹائم اسکوائر اسٹریٹ کا دورہ کیا

REVANTH-REDDY-TIME-SQURE

ریاست میں سرمایہ کاری کوراغب کرنے کیلئے امریکہ کے دورہ میں مصروف وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے نیویارک کے مشہور ٹائم اسکوائر اسٹریٹ کا دورہ کیا جہاں ان کی تصاویرلگائی گئی تھیں۔ انہوں نے اس کی ستائش کی۔ان کی تصاویر سے متعلق ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ ریونت ریڈی حکومت نے حیدرآباد میں نیویارک کے ٹائم اسکور کی طرح پر ٹی اسکوائر کے نام سے ایک کثیر المقصدمرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائے درگم میں اس کو بنانے کی تجویز ہے۔ اس سلسلہ میں ٹنڈرس بھی طلب کیے گئے ہیں۔