صدر جمہوریہ نے گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو پر نیک خواہشات کا اظہار کیا

صدر جمہوریہ نے گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو پر نیک خواہشات کا اظہار کیا
آج پورے ملک میں گرو نانک دیو جی کا پرکاش پرو بڑی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ پرکاش پرو کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ صدر جمہوریہ مرمو نے نیک خواہشات پیغام میں کہا، ”گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے موقع پر، میں ملک اور بیرون ملک رہنے والے تمام ہندوستانیوں، خاص کر سکھ بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ گرو نانک دیو جی کا جپجی صاحب محبت، عقیدت، سچائی اور قربانی پر زور دیتا ہے۔ ان کی تعلیمات ہمیں اخلاقی طرز عمل کی طرف لے جاتی ہیں۔ انہوں نے لنگر کے نام سے معروف کمیونٹی کچن کا رواج متعارف کرایا اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔” صدر جمہوریہ ہند نے کہا، ”آئیے ہم سب گرو نانک دیو جی کی تعلیمات کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں اپنائیں اور معاشرے میں اتحاد اور مساوات کے جذبے کو فروغ دیں۔”
