بھوک اور غربت کیخلاف عالمی اتحاد کی حمایت

وزیر اعظم نریندر مودی کا برازیل میں G20چوٹی کانفرنس سے خطابریوڈی جنیرو( برازیل): وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ ہندوستان نے پچھلے دس سالوں میں 250 ملین لوگوں کو غربت سے باہرنکالا ہے۔پہلے سیشن کے تھیم کے حوالے سے مودی نے ہندوستان کے تجربات اور کامیابی کی کہانیاں شیئر کیں۔ وزیر اعظم مودی نے بتایا 800 ملین سے زیادہ لوگوں کو مفت اناج دیا جا رہا ہے۔ مودی نے کہاکہ ہماری کوششیں تبھی کامیاب ہو سکتی ہے جب ہم گلوبل ساؤتھ کے چیلنجوں اور ترجیحات کو ذہن میں رکھیں۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ یہ انتہائی اطمینان کی بات ہے کہ ہم نے پائیدار ترقی کے نشانوںکو ترجیح دی۔ وزیر اعظم مودی جی 20 میں خوراک، ایندھن اور کھاد کے بحران سے متعلق سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک عالمی تنازعات کی وجہ سے پیدا ہونے والے خوراک، ایندھن اور کھاد کے بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے صدر لولا کو G20 سربراہی اجلاس کے انعقاد مبارکباد دی۔ مودی نے کہا کہ نئی دہلی میں G20 سربراہی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کو برازیل کی صدارت کے دوران آگے بڑھایا گیا یہ بہت اطمینان کی بات ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی 20 لیڈروں کی چوٹی کانفرنس کیلئے ریو ڈی جنیرو پہنچنے پر برازیل میں ہندوستانی تارکین وطن کی طرف سے ان کاپرتپاک استقبال کیا گیا۔ ہوٹل ناسیونال کے باہر ہونے والی تقریبات میں روایتی ڈانڈیا رقص، رنگین گجراتی لباس میں رقاصوں کے ساتھ اور برازیل کے اسکالرز کے ویدک منتروں کا اہتمام کیاگیا۔ہندوستانی برادری نے ہندوستانی پرچم لہرائے اور وزیر اعظم مودی کی تصاویر آویزاں کیں۔وزیر اعظم مودی پیر کو تین ملکوں کے دورے کے ایک حصے کے طور پر برازیل پہنچے۔
