بہار کے مظفر پور میں آگ لگنے سے نصف درجن گھر جل کر راکھ، لاکھوں کا نقصان

n648029417173711110680354b07e9ab5d7e0fdab77a0d2f4fcc7a35536aa368d54eba29fc441525116d13b

بہار میں مظفر پور ضلع کے اورائی بلاک علاقہ کے بھرتھوا پنچایت واقع علی نگر ڈیم کے کنارے جمعرات کی دیر رات آگ لگنے سے تقریباًنصف درجن گھر جل کر راکھ ہوگیا۔ مقامی لوگوں اور فائربریگیڈ کی ٹیم نے سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔بتایا گیا ہے کہ مظفر پور ضلع کے اورائی بلاک علاقہ کے بھرتھوا پنچایت واقع علی نگر ڈیم کے کنارے دیر رات ایک گھر میں آگ لگ گئی۔جب تک لوگ کچھ سمجھ پاتے تب تک آگ کئی گھروں تک پہنچ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے نصف درجن گھروں کو جلا کر راکھ کر دیا۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ لوگ گھر سے ایک بھی سامان باہر نہیں نکال پائے۔ معاملے میں متاثرہ خاندان کے مکھیا ددھاڈو ساہو نے بتایا کہ تقریباً 32,500 روپے نقد ، ایک موٹر سائیکل ، 75 فٹ پائپ اور کھانے پینے کی اشیاء مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ رات 12سے ایک بجے کے درمیان کا ہے۔ اس وقت تمام لوگ سورہے تھے ۔ تب تک لوگ کچھ سمجھ پاتے تب تک گھر کاتمام سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ کسی طرح لوگ گھروں سے نکل کر جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے بڑی محنت سے آگ پر قابو پالیا لیکن تب تک لاکھوں مالیت کا مال جل کر راکھ ہو گیا۔