بہار میں کل سے پھر بڑھے گی ٹھنڈ،آئی ایم ڈی نے جاری کیا الرٹ

مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے بہار میں ستم جاری ہے ۔ 18 سے 22 جنوری تک سردی میں اضافے کا امکان ہے ،حالانکہ بہت جلد اس سے نجات مل جائے گی ۔ آئی ایم ڈی کے مطابق 26 جنوری سے موسم بدلنا شروع ہو جائے گا ۔ درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔ حالانکہ جنوری میں سردی رہنے کا امکان ہے۔ فروری سے راحت کی امید ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق ایک ویسٹرن ڈسٹربنس 18 جنوری سے فعال ہوگا ۔ 4 دن کے بعد 22 جنوری کو ایک اور نیا ڈسٹربنس سرگرم ہو جائے گا۔ اس کی وجہ سے شمالی ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں سردی بڑھے گی۔ بہار کے کئی اضلاع میں سردی کا اثر نظر آئے گا۔ سردی کے پیش نظر بہار ڈیزاسٹر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بھی امدادی کام کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز پٹنہ اور آس پاس کے اضلاع میں دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ مغربی ہوا کی وجہ سے ٹھنڈبڑھ سکتا ہے۔ 18 سے 22 جنوری تک درجہ حرارت میں کمی ہو سکتی ہے ۔ واضح ہو کہ بہار کے کئی اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ بانکا میں جمعرات کے روز کم سے کم درجہ حرارت 8.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ ایک ہفتہ قبل بہار کے کچھ اضلاع میں درجہ حرارت 4 سے 5 ڈگری تک تھا ۔ بکسر ، چھپرہ ، سہسرام، نالندہ ، فاربس گنج اور کشن گنج میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا گیا ۔
