مہاکمبھ پر نازیبا تبصرہ پر ایس پی ایم پی افضل انصاری پر مقدمہ درج

مہاکمبھ پر نامناسب تبصرہ کرنا غازی پور سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کو مہنگا ثابت ہوا۔ ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینک غازی پور کے سابق صدر دیو پرکاش سنگھ کی شکایت پر ان کے خلاف شادی آباد پولیس اسٹیشن میں جمعرات کی رات ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ دیو پرکاش سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ ایم پی افضال انصاری نے ان کے عہدے کے وقار کے خلاف تبصرہ کیا۔ اس سے سناتن دھرم کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ اس سے پہلے بھی رکن اسمبلی نے سنانتنی سنتوں کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا تھا۔ ایس پی ایم پی افضال انصاری نے سنت روی داس جینتی پروگرام میں پریاگ راج مہاکمبھ کو لے کر نازیبا بیان دیا تھا۔ ان کے پورے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں ایم پی کہہ رہے ہیں کہ ایسا مانا جاتا ہے کہ سنگم کے کنارے نہانے سے انسان کے گناہ دھل جائیں گے۔ ویکنٹھ کا راستہ کھل جائے گا۔ ہجوم کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اب کوئی نرک میں نہیں رہے گا اور جنت ہاو¿س فل ہو جائے گی۔ ویڈیو میں ایم پی افضال کہہ رہے ہیں کہ ٹرینوں کی حالت ایسی ہے کہ لوگ شیشے توڑ رہے ہیں اور اندر موجود خواتین کانپ رہی ہیں۔ بچوں کو اپنی گود میں چھپا کر ر و رہی ہیں۔
