سوڈانی فوجی سربراہ کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

n6580883041743244885936fa91409c217a6fbf8099ec9645ba20fcb1394242af3edef05464155dff625847

سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔یہ ملاقات جمعہ کے روز مکہ میں ہوئی انہوں نے سوڈان کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا اور باہم تبادلہ خیال کیا۔دونوں کے درمیان برادر ملکوں کے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں بھی غور کیا گیا۔ اس ملاقات میں ایک معاہدے پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملک اس ملاقات میں طے پانے والے امور پر عمل کے جائزے کے لیے ایک رابطہ کونسل بنائیں گے۔خیال رہے اس سے قبل سوڈانی فوج نے باغی نیم فوجی دستوں سے دارالحکومت خرطوم کو مکمل خالی کرا لیا ہے۔