کڑپہ کلکٹر کو ورلڈ بُک آف ریکارڈ کا چیف منسٹر کے ہاتھوں ایوارڈ

ضلع کلکٹر کڑپہ سری دھرچے کوری اور ضلع ایس پی کڑپہ اشوک کمار کو ورلڈ بُک آف ریکارڈ کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا ۔ واضح رہے کہ 21 مئی تا 21 جون کے درمیان ضلع کڑپہ میں یوگا پروگرامس کا انعقاد کیا گیا جس کے بہتر نتائج کی بنیاد پر یہ ایوارڈ دیا گیا ۔ آج ریاست چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو اور ڈپٹی چیف منسٹر پون کلیان نے آج یہ ایوارڈ ان کو دیا گیا ۔ ورلڈ بُک آف ریکارڈ لندن نے یہ باوقار ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے ۔ اس ایوارڈ کے حصول پر ضلع کے سرکاری عہدیداروں اور عوام میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔ ضلع میں یہ پہلا بین الاقوامی ایوارڈ ہے ۔
