بی جے پی سے بھگوان رام ناراض ایودھیا میں شکست دی ۔ کے ٹی آر

بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے کہا کہ بھگوان کے نام پر ووٹ مانگتے ہوئے عوام کو دھوکہ دینے پر بھگوان رام نے ایودھیا میں بی جے پی کو شکست دینے کا دعویٰ کیا ۔ بہار انتخابات کیلئے جی ایس ٹی پر نظرثانی کرنے کا وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا ۔ 8 سال کے دوران عوام سے لوٹے گئے 15 لاکھ کروڑ روپئے عوام کو واپس لوٹانے کا مطالبہ کیا ۔ کریمنگر کے مشہور ڈاکٹر جوڑے روہت ریڈی اور گوتمی ریڈی نے آج تلنگانہ بھون پہنچکر کے ٹی آر سے ملاقات کرتے ہوئے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ نریندر مودی نے 2014 ء کے عام انتخابات سے قبل ہر سال 2 کروڑ ملازمتیں فراہم کرنے کا نوجوانوں سے وعدہ کیا ۔ ساتھ ہی ہر شہری کے بینک اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپئے جمع کرنے کا وعدہ کیا ۔ مرکز پر اقتدار کے 11 سال مکمل ہونے کے باوجود وزیراعظم نے ان وعدوں کے علاوہ دوسرے کوئی بھی وعدوں کو پورا نہیں کیا بلکہ پکوڑے تلنے کو بھی ملازمت قرار دیتے ہوئے بیروزگار نوجوانوں کی توہین کی گئی ۔ 350 روپئے میں دستیاب ہونے والے گیس سلنڈر کو 1200 روپئے تک بڑھادیا گیا ۔ 65 روپئے میں دستیاب ہونے والا فی لیٹر پٹرول کی قیمت کو بڑھاکر 100 روپئے سے زیادہ کردیا ۔ جی ایس ٹی کے نام پر 8 سال تک عوام سے 15 لاکھ کروڑ روپئے لوٹ لیا گیا ۔ اب بہار انتخابات کے پیش نظر جی ایس ٹی سلابس میں نظرثانی کرتے ہوئے اس کو تہوار کا تحفہ قرار دے رہے ہیں ۔ انہوں نے فور ی 15 لاکھ کروڑ روپئے عوام کو واپس کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ۔ کے ٹی آر نے ریاست میں یوریا کی قلت کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے خلاف پولیس کی جانب سے تھرڈ ڈگری استعمال کرنے کی سخت مذ.