میرٹھ میں ہزاروں مسلمانوں کی مودی کی ریالی میں شرکت

modi

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے عہدیداروں نے آج بتایا کہ مسلم برادری کے ہزاروں افراد نے جن میں ایک موٹر سائیکل ریالی میں شامل افراد بھی شریک تھے، اتوار کے روز یہاں وزیراعظم نریندرمودی کی الیکشن میٹنگ میں شرکت کی۔ یوپی بی جے پی کے مغربی یونٹ کے صدر جاوید ملک نے بتایا کہ انتخابی ریالی میں دس ہزار سے زائد مسلمانوں نے شرکت کی۔ ان میں سے بیشتر کا تعلق ضلع میرٹھ سے ہے۔ مودی جی کے بارے میں عوام میں ایک جنون ہے، جن لوگوں کو مرکز کی مختلف اسکیمات کے فوائد حاصل ہوئے وہ لوگ انہیں سننے کے لئے آج یہاں آئے۔ جن لوگوں نے مودی جی اور یوگی (آدتیہ ناتھ) جی کا کام دیکھا ہے اور جو لوگ مودی جی کو دیکھنا چاہتے تھے وہ یہاں آئے۔ میرٹھ لوک سبھا نشست کے لئے یوپی بی جے پی مائناریٹی مورچہ کے انچارج سمیر خان نے بتایا کہ گاندھی باغ سے ریالی کے مقام تک ایک موٹر سائیل مارچ نکالا گیا جس میں 100 موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی۔